Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈاکٹر ماجدہ ابوراس کےلیے عرب خواتین کا ’ایکسی لینس‘ ایوارڈ

ڈاکٹر ماجدہ ابوراس نے پائیدار ترقی پروگرام پرمثالی کام کیا ہے ( فائل فوٹو )
سعودی خاتون ڈاکٹر ماجدہ ابوراس کو ماحولیاتی سرگرمی کے حوالے سے سال 2023 کے لیے عرب خواتین کے لیے ’ایکسی لینس‘ ایوارڈ دیا گیا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق سعودی خواتین نے مختلف میدانوں اپنی صلاحیتوں کو تسلیم کرایا ہے۔
عرب لیگ کی خواتین کمیٹی کے 43 اجلاس عرب خواتین کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
ڈاکٹر ماجدہ ابوراس  جو ماحولیات کے شعبے کی ماہرہیں نے اس حوالے سے پائیدار ترقی پروگرام پرمثالی کام کیا جس میں ماحول کو آلودگی سے محفوظ رکھنے کے حوالے سے اہم نکات شامل تھے انہوں نے مٹی ، اور صحرائی ماحول پرفوکس کیا تھا۔
اس حوالے سے انہوں نے جو منصوبہ پیش کیا وہ اپنی نوعیت کا منفرد اور مثالی منصوبہ تھا جس سے ماحولیاتی تحفظ کو جامع انداز میں کیا جاسکے گا۔
واضح رہے ڈاکٹر ماجدہ ابوراس نے ماحولیاتی بائیوٹیکنالوجی اور خام تیل ’ہائیڈرو کاربن‘ سے آلودہ صحرائی ریت کی تمام اقسام پر بہت جامع انداز میں تحقیقی کام کیا تھا۔
سال 2023 کے لیے عرب حواتین کا بہترین کارکردگی ایوارڈ جیتے پر خانگی امور کی کونسل نے اپنے چوتھے سیشن ڈاکٹر ماجدہ کو ایوارڈ جیتنے پرمبارکباد دی ہے۔

شیئر: