Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمان میں طوفانی بارش کے باعث 18 ہلاکتیں

’عمانی کابینہ نے طوفانی بارش کے باعث ہلاک ہونے والے اعزہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے‘ ( فوٹو: عمان الیوم)
سلطنت عمان میں طوفانی بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث اب تک 18 ہلاکتوں کی اطلاع دی گئی ہے۔
العربیہ کے  مطابق عمانی محکمہ شہری دفاع وادیوں اور سیلابی ریلوں میں پھنسے ہوئے افراد کو بچانے کا عمل جاری رکھا ہوا ہے کہ جبکہ لاپتہ ہونے والوں کا سراغ لگایا جارہا ہے۔
ادھر عمانی کابینہ نے طوفانی بارش کے باعث ہلاک ہونے والے اعزہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے قائم ہونے والے ادارے نے کہاہے کہ ’طوفان بارش کے باعث ملک بھر کے 226 بجلی سٹیشنوں میں تعطل ہوگیاجن میں سے 186 سٹیشنوں کو اب تک بحال کردیا گیا ہے‘۔
محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’لاپتہ ہونے والوں میں سے دو کا سراغ لگایا گیا ہے جن میں سے ایک کو مردہ پایا گیا‘۔
 

شیئر: