Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب مصنوعی ذہانت کے اولین ممالک کی صف میں شامل

’سٹینفورڈ انڈیکس نے سعودی عرب کو مصنوعی ذہانت کے اولین ممالک میں شامل کرلیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سٹینفورڈ انڈیکس نے سعودی عرب کو مصنوعی ذہانت کے لیے حکمت عملی تیار کرنے والے اولین ممالک میں شامل کرلیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سٹینفورڈ انڈیکس پالیسی سازوں، محققین اور صنعت سے وابستہ افراد کے لیے مصنوعی ذہانت کی موجودہ حالت اور مستقبل کے رجحانات کو بہتر طور پر سمجھنے کا بہترین ذریعہ ہے۔
واضح رہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایات پر ملک کے حکومتی اور نجی ادارے مصنوعی ذہانت کو استعمال کرتے ہوئے بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
سعودی وژن 2030 کے اہداف میں بھی مصنوعی ذہانت کو استعمال کرتے ہوئے صارفین کو بہترین خدمات کی  فراہمی شامل ہے۔
یہی وجہ ہے کہ حکومت نے سدایا نامی ادارہ قائم کیا ہے جس ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کے حوالے سے تمام حکومتی اداروں کو سہولت فراہم کرتا ہے۔
 

شیئر: