Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین کے لیے براہ راست پروازیں، ریاض، بیجنگ نئے روٹ کا آغاز

چین سے مسافروں اور ایئر کارگو کی سہولت فراہم کی گئی ہے(فوٹو: اخبار24)
ریاض ایئرپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے جنوبی چائنا ایوی ایشن کمپنی کے ساتھ ریاض، بیجنگ نئے روٹ کا آغازکیا گیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس سے قبل کہا تھا نئے ورٹس کا اضافہ کیا جائے گا۔ چین سے مسافروں اور ایئر کارگو کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
چین سے شروع کی جانے والی پروازیں بیجنگ ، گانزو اورشیزین شہروں سے ریاض کے لیے آئیں گی۔ ابتدائی طورپر چار مسافر جبکہ 3 ایئرکارگو کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
دریں اثنا ریاض ایئرپورٹس کے سی ای او ایمن ابوعباہ کا کہنا ہے نئے فضائی روٹ کے اضافے سے چین اور مملکت کے مابین براہ راست پروازوں کی آمد ورفت سے دوطرفہ عوامی اور تجارتی تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا۔

شیئر: