Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کارڈف کی وکٹ شکست کا سبب بنی،مورگن

کارڈف ...انگلینڈ کے کپتان این مورگن نے کارڈف کی وکٹ کوسیمی فائنل میں اپنی ٹیم کی شکست کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم اس وکٹ پر سری لنکا کے خلاف کھیل چکی تھی۔ ہمارے لئے با لکل نئی تھی ۔ ہمارے تمام اندازے بھی غلط ثابت ہوئے۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ یجبسٹن سے یہاں کھیلنے آئے اس وکٹ پر گیند کی اچھال اور تیزی وہاں کے مقابلے میں مختلف ثابت ہوئی۔ اس سے ہم آہنگ ہو نے میں بہت مشکل پیش آئی ۔ انگلش کپتان نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کا میچ بھی دیکھا۔ اس وقت اس پچ میں کوئی خرابی نظر نہیں آئی تھی لیکن جب میدان میں اترے تو یہ ہمارے بجائے پاکستانی ٹیم کے لئے سازگار ثابت ہوئی جبکہ ہمیں تو ہوم گراونڈکا بھی فائدہ حاصل نہیں ہو سکا۔اس میچ میس ناکامی کی یہی توجیہہ کرسکتا ہوں کہ پاکستانی ٹیم اس وکٹ پر 2دن قبل کھیل چکی تھی جبکہ ہمارے لئے یہ نئی تھی اور ہم اس پر توقع کے مطابق کارکردگی نہیں دکھا سکے۔پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن سیمی فائنل میں اپنی اس کارکردگی کی جھلک بھی نہ دکھا سکے۔پاکستانی ٹیم شاندار کھیل پیش کیااور وہ اس کامیابی کی حقدار تھی۔پاکستانی بولرز نے وکٹ کی صورتحال سے بھرپور فائدہ اٹھایا ۔ ہمارے بیٹسمینوں کو کھیل کے کسی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہیں دیا۔

 

شیئر: