Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ ،مودی گٹھ جوڑ عالمی امن کیلئے خطرہ ہے ،مسعود خان

راولاکوٹ ... صدر آزاد کشمیر سردار مسعود احمد خان نے امریکہ کی جانب سے حزب المجاہدین کے سربراہ سیّد صلاح الدین کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کی شدید مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ حزب المجاہدین کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں۔ صرف کشمیر کی آزادی کےلئے سرگرم ہے۔ انہوںنے کہا کہ ٹرمپ مودی گٹھ جوڑ عالمی امن کے لئے سنگین خطرہ ثابت ہو گا۔ امریکہ نے ہمیشہ پاکستان کو دھوکہ دیا ہے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن اسٹیٹ ہونے کے باوجود ہماری قربانیوں کا مثبت جواب نہیں دیا گیا۔ کشمیر میں دہشت گردی قابض ہندوستانی فوج کر رہی ہے۔ امریکہ کی طرف سے کشمیریوں کی نسل کشی کو نظر انداز کر کے آزادی پسندوں کو دہشت گرد قرار دینا عالمی انسانی اور جمہوری اقدار کے منافی ہے۔

 

شیئر: