Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملتان کالج کے3پروفیسر حادثے میں ہلاک

اسلام آباد... اسلام آباد کے قریب موٹر وے پر حادثے میں3 پروفیسر جاں بحق ہوگئے۔ تینوںسیاحت کیلئے مری جا رہے تھے۔ اسلام آباد موٹر وے کے قریب چکری انٹر چینج کے قریب گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔ جاں بحق پروفیسروں کا تعلق گورنمنٹ ایمرسن کالج ملتان سے ہے۔حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایسوسی ایٹ پروفیسر رانا دلشاد ،راو ذوالفقار اور اسسٹنٹ پروفیسر راوظفر اقبال شامل ہیں۔ گورنمنٹ کالج کبیر والا کے پروفیسر شیخ رمضان شدید زخمی ہوئے ان کی حالت تشویشناک ہے۔

 

شیئر: