Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نہال ہاشمی کیس میں گواہوں کی فہرست طلب

  اسلام آباد...سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی توہین عدالت کیس میں گواہوں کی فہرست طلب کرلی۔جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔نہال ہاشمی کے وکیل حشمت حبیب نے دلائل میں کہا کہ عدالت بتا ئے کیا غلطی ہوئی ہے ۔جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ غلطی کا تو اپنے فیصلے میں ہی بتائیں گے۔نہال ہاشمی کے وکیل نے کہا کہ وضاحت کے لئے تفصیلی جواب جمع کرانا چاہتا ہوں۔ عدالت تقریرکا متنازعہ حصہ بتا دے تو ٹھیک ورنہ جو اللہ کو منظور۔جسٹس اعجازالاحسن نے استفسار کیا کہ آپ نے 66 صفحات کا جواب دیا۔ جس میں 19 دفاع میں لکھے۔اب آپ کو اور کیا کہنا ہے۔ حشمت حبیب نے کہا کہ گواہوں کو کراچی سے لانا ہے۔ مہنگائی میں خرچہ کون اٹھائے گا ۔جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس د ئیے پہلے توہین عدالت کریں پھر مہنگائی کا ذمہ عدالت پر ڈال دیں۔حشمت حبیب نے کہا کہ سارا ڈرامہ عمران خان کا رچایا ہوا ہے۔جسٹس اعجازالاحسن نے استفسار کیا کہ عمران خان کا اس کیس سے کیا تعلق۔تقریر کا آپ کو پتہ نہیں لیکن پورے پاکستان کو پتہ ہے۔ عدالت نے نہال ہاشمی سے گواہوں کی فہرست طلب کرتے ہوئے گواہوں کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیا ۔

 

شیئر: