Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منامہ ایئرپورٹ پر امریکی فوجی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

منامہ: منامہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایک امریکی فوجی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ سے رن وے 2گھنٹے کے لئے بند کردیا گیا۔ بحرینی وزارت مواصلات کے تحت شہری ہوابازی کے ادارے نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہفتہ (12اگست)کو دوپہر 12 بجکر 40 منٹ پر ایک ایف18امریکی طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی۔ طیارہ بین الاقوامی سمندر میں مشق کی پرواز میں تھا جب اس میں فنی خرابی ہوگئی۔ لینڈنگ کے دوران طیارہ رن وے سے پھسل گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ عسکری طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے باعث منامہ ایئرپورٹ پر ہنگامی حالت کا اعلان کیا گیا۔ پھسلنے کے باعث رن وے 12.40سے 2.50تک کم وبیش دو گھنٹے کے لئے بند رہا۔ رن وے بند کرنے کے باعث 9پروازیں متاثر ہوئی جبکہ ایک پرواز ملتوی کی گئی۔ 
 

شیئر: