Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کلثوم نواز کو گلے کے کینسر کی تشخیص؟

لندن ... برطانوی ڈاکٹروں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نوازکو گلے کے کینسرکی تشخیص کی ہے۔ لندن میں ڈاکٹروں کے مطابق بیگم کلثوم نواز کو گلے کا کینسر ہے، جو ابتدائی مرحلے میں اور قابل علاج ہے۔ اگلے چند دنوں میں بیگم کلثوم نواز کا علاج شروع کردیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق کلثوم نواز این اے 120 کی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔ان کی غیر موجودگی میں مریم نواز انتخابی مہم چلائیں گی۔شریف خاندان کے ذرائع نے کلثوم نواز کی بیماری کے حوالے سے کچھ کہنے سے گریز کیا ہے۔

 

شیئر: