Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزارت حج کا خدمات کو بہتر بنانے کےلیے تربیتی انیشیٹو

تربیتی پروگرام کےلیے رجسٹریشن کرانے کی ہدایت کی گئی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت حج وعمرہ نے مکہ مکرمہ کی ام القری یونیورسٹی کے شراکت سے حج وعمرہ زائرین اور مملکت آنے والوں کوخدمات فراہم کرنے والے اہلکاروں کی صلاحیتوں کو بڑھانے اور بہتر بنانے کےلیے انیٹشیو کا آغاز کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رافد الحرمین انیشیٹو کے ایک حصے کے طور پر سرکاری، نجی اور غیر منافق بخش شعبوں میں ایک لکاھ کارکنوں کو تربیت دی جائے گی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ وہ جو خدامت پیش کرتے ہوں وہ اعلی معیار کی ہوں اور مملکت میں آنے والوں پر ایک دیرپا مثبت تاثر چھوڑیں۔
چار مختلف تربیتی پروگرام جو حرمین شریفین اور اس کے زائرین کےلیے مملکت کی دیکھ بھال کو منظم بناتے ہیں دستیاب ہیں۔ تربیت حاصل کرنے والے بہترین مقامی اور بین الاقوامی مہارت سے فائدہ اٹھائیں گے۔
بیان میں تربیتی پروگرام میں دلچسپی رکھنے والوں کو رجسٹریشن کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

شیئر: