Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی وطن واپسی

اسلام آباد..سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن صفدر اتوار کی شب وطن واپس پہنچ گئے۔ نیب اسلام آباد کی ٹیم بھی پنجاب پولیس کے ہمراہ ائیر پورٹ پر موجود تھی ۔کیپٹن صفدر کی نیب ریفرنس میں گرفتاری کا امکان ہے۔ احتساب عدالت نے کیپٹن صفدر کے ناقابل ضمانت اور مریم نواز کے قابل ضمانت وارنٹ جار ی کر رکھے ہیں۔ پاکستان روانگی سے قبل لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نوازنے کہا تھا کہ پچھلے ڈیڑھ سال سے جو چیزیں چل رہی ہیں وہ سب سامنے آ گئی ہیں۔ عدالتوں میں پیش ہوں گے تاکہ نظام عدل کو آزما سکیں ورنہ ساری دنیا جانتی ہے کہ یہ احتساب نہیں انتقام ہے ۔ دامن صاف ہو تو سیاستدان کہیں جانے سے گھبراتے نہیں ۔ ہمارا دامن صاف ہے اس لئے کوئی ڈر یا خوف نہیں ۔ اس موقع پر کیپٹن(ر) صفدر نے کہا کہ ہمارے وکلاءنے کہا ہے کہ آ جائیں۔اس امید کے ساتھ واپس جا رہے ہیں کہ ہمارے ساتھ انصاف ہو گا ۔

شیئر: