Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گیس سیلنڈر پھٹنے سے عمارت تباہ، 7 افراد ہلاک

    بنگلور۔۔۔۔۔۔ کراٹک کے دارالحکومت میں پیر کو  20 سالہ پرانی  دو منزلہ  عمارت  گرنے کے باعث 7 افراد ہلاک ہوگئے جن میں  دو خواتین بھی شامل ہیں۔  متعدد  افراد  ملبے کے نیچے دفن ہیں ۔ امدادی کارکنوں نے2بچوں کو  زخمی حالت میں  ملبے سے باہر نکالا ہے جنہیں فوری طور پر اسپتال بھیج دیاگیا جہاں ان کی حالت بہتر اور  خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔  یہ حادثہ  شہر کے ایجو پورا علاقے میں  پیش آیا  ۔پولیس اور  فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کی ابتدائی مشترکہ  تفتیش  سے پتہ چلا ہے کہ  عمارت کے ایک فلیٹ میں گیس سیلنڈر پھٹنے  سے  عمارت کو نقصان پہنچا اور وہ  صبح  7 بجے  زمین بوس ہوگئی۔  عینی شاہدین  کے مطابق جس وقت دھماکہ ہوا اس کے ساتھ ہی  عمارت بھی  نیچے  آگئی۔  لوگوں نے فوراً ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کو اطلاع دی ۔ مرنے والوں میں  68 سالہ  کلاوتی اور  30 سالہ روی  چندرن کی شناخت ہو گئی ہے۔  ریاست کے وزیر داخلہ  رام لنگا ریڈی نے بتایا کہ  عمارت میں  4 کرایہ دار خاندان رہتے تھے۔  عمارت کے مالک دنیش کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔  بنگلور کے میئر  سمپت راج  نے بتایا کہ  امدادی کام  جاری ہے اور ملبے سے  مزید افراد کے نکلنے کا امکان ہے۔

شیئر: