Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بغداد اور اربیل کے متنازع علاقوں سے 1.75 لاکھ افراد فرار

بغداد ۔۔۔ اقوام متحدہ کے ایک اعلان کے مطابق رواں ماہ اکتوبر کے وسط سے عراق میں وفاقی اور کردستان کی حکومت کے درمیان بحران کے جنم لینے کے بعد سے اربیل ، نینوی اور دہوک کے صوبوں سے 1.75 لاکھ سے زیادہ افراد نے راہ فرار اختیار کی۔ عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کے دفتر کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیاہے کہ العبادی نے شمالی عراق میں 24 گھنٹوں کی مدت کیلئے کرد فورسز کے خلاف عراقی عسکری فورسز کی نقل و حرکت کو روک دینے کا حکم جاری کیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد تمام متنازع علاقوں اور اسی طرح فیش خابور اور بین الاقوامی سرحد کے علاقے میں عراقی وفاقی فورسز کو بھیجنا ہے تا کہ ایک وطن کے فرزندوں کے درمیان تصادم اور خون ریزی کو روکا جا سکے۔
 
 

شیئر: