سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے رہنماوں کو ریاض میں خلیجی، امریکی سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق یہ دعوت ایسے وقت دی گئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے رواں ہفتے سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کرنے والے ہیں۔
امریکی محکہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے’ سعودی عرب، اماارات اور قطر کے رہنماوں کے ساتھ بات چیت میں علاقائی سلامتی، دفاع، توانائی اور سرمایہ کاری کے امور پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔‘
صدر ڈونلڈ ٹرمپ جی سی سی کے رہنماوں کے ساتھ مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کےلیے جاری تعاون کا جائزہ لیں گے۔
واضح رہے امریکی صدر کی اس دورے کو عالمی سطح پر اہمیت دی جا رہی ہے۔