Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک بھی کیس فوجی عدالتوں کو نہیں بھیجا،وزیراعظم کو باجوہ کا خط

راولپنڈی۔۔۔ حکومت نے رواں سال اب تک ایک بھی کیس فوجی عدالتوں کو نہیں بھیجا جس کی نشاندہی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو خط میںکی ۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوری 2017 سے ایک بھی دہشت گرد کا کیس فوجی عدالتوں میں نہیں بھیجا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم  شاہد خاقان عباسی کو خط لکھا ۔پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر سنجیدہ ہے تاہم کئی ماہ سے ایک بھی کیس فوجی عدالتوں کو نہیں بھجوایا گیا۔دریں اثناوزارت داخلہ نے 90 کیسز فوجی عدالتوں میں بھیجنے کی سفارش کر دی۔
 

شیئر: