Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغان لڑکے کی یونانی وزیراعظم سے ملاقات

ایتھنز ۔۔۔یونان کے وزیراعظم سے گزشتہ روز اُس افغان لڑکے نے ملاقات کی جس پر قومی دن کے موقع پر یونانی پرچم لیکر پریڈ میں حصہ لینے سے روک دیا گیا تھا ۔11سالہ بچے عامر کے ساتھ اس کی والدہ بھی تھیں ۔وزیراعظم نے بچہ کو یونانی پرچم تحفہ میں دیا۔وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ اس نے اسکول کی طرف سے عامر کو پریڈ میں شرکت کی اجازت نہ دینے کے حکم کی تحقیقات شروع کر دی ہے ۔ اسکول  ہرسال28اکتوبر کو اس قسم کی سالانہ پریڈ کا اہتمام کرتا ہے ۔

 

شیئر: