Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت تعلیم بھی بدعنوانی کے کٹہرے میں

ریاض .... 700اسکولوں اور2 ارب ریال مالیت کے چین کو دیئے گئے ٹھیکوں کے باعث وزارت تعلیم بھی انسداد بدعنوانی کےلئے قائم اعلیٰ کمیٹی کی زد میں آگئی۔تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم ڈاکٹر احمد العیسیٰ اعتراف کرچکے ہیں کہ مملکت بھر میں 700اسکولوں کے منصوبے معطل پڑے ہوئے ہیں اوروزارت نے ٹھیکیداروں کیساتھ معاملات طے کرنے کیلئے باقاعدہ ایک فائل تیار کررکھی ہے۔ خادم حرمین شریفین نے حال ہی میں بدعنوانی کے انسداد کےلئے ولی عہد کی زیر صدارت اعلیٰ کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے بدعنوانی کے ایوانوں میں کھلبلی مچا رکھی ہے۔ اطلاعات یہ ہیں کہ 2009ءمیں وزارت تعلیم نے 200اسکول مملکت بھر میں تعمیر کرانے کیلئے ایک چینی کمپنی کو 2ارب ریال میں ٹھیکے دیئے تھے۔ واضح یہ کیا گیا تھا کہ دیگر حریف عالمی کمپنیوں کے مقابلے میں چینی کمپنی کی پیشکش سب سے مناسب تھی اور اس نے وعدہ کیا ہے کہ 14ماہ کے اندر اسکو ل تیار ہوجائیں گے جن سے ڈیڑھ لاکھ طلباءو طالبات فیض یاب ہونگے لیکن ابھی تک کچھ بھی نہیں ہوا۔
 

شیئر: