Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مہندی ، سولہ سنگھار

خواتین کے سولہ سنگھار میں مہندی بھی شامل ہے ۔اس کے بغیر ہر تہوار اور ہر تقریب کا رنگ پھیکا لگتا ہے ۔اب تو مہندی لگانا بھی ایک رسم سی ہو گئی ہے ۔جس لڑکی کو مہندی لگانی آتی ہو وہ کافی اسپیشل ہو جاتی ہے ۔چونکہ مہنگائی کے اس دور میں ہر کسی کے لیے پارلر جا کر مہندی لگانا بھی ممکن نہیں رہا۔آپ بھی گھر پر بہت ہی آسان طریقے سے مہندی کے خوبصورت دیزائن بنا سکتی ہیں ۔
 جس ڈیزائن کو آپ ہاتھ پر لگانا چاہتی ہیں ۔اس کو پہلے سادہ کاغذ پر بنائی اور پھر وہی ڈیزائن ہاتھ پر بنانے کی کوشش کریں ۔
’’کون‘‘ کو ہمیشہ پنسل کی طرح پکڑیں۔
کون کھولنے کے لیے کامن پن کا استعمال کریں، اگر مہندی نکلنے میں مشکل ہو رہی ہو تو کامن پن کے ذریعے ہی سوراخ کو بڑا کرلیں ۔
کسی دوسرے کو مہندی لگاتے وقت ہمیشہ مخالف سمت میں بیٹھیں ۔دائیں یا بائیں بیٹھنے سے مہندی ٹھیک نہیں لگتی۔
مہندی لگاتے  وقت اگر ہاتھ ہلنے سے ڈیزائن خراب ہوجائے تو ٹشو سے صاف کرکے اسی ڈیزائن کو کور اپ کریں۔
آجکل بازار میں جو مہندی دستیاب ہے وہ خاصی رنگ دار ہوتی ہے لیکن پھر بھی اگر کہیں جلدی جانا ہوتو بازار میں بلیک مہندی بھی دستیاب ہے ۔یہ مہندی مارکر کی طرح ہوتی ہے اور سرف ڈیزائن کی آؤٹ لائن کے لیے استعمال ہوتی ہے ۔
 اگر پانی میں ہاتھ نہ ڈالا جائے تو مہندی کا رنگ ایک ہفتہ تک بھی ہاتھوں پر ٹھہر سکتا ہے ۔
مہندی سوکھ جائے تو اس پر چینی کے شیرے میں لیموں کا رس ملا کر روئی کی مدد سے ہاتھوں پر لگا لیں ۔
مہندی اتارنے کے بعد ہاتھوں پر تیل لفائیں اور کم از کم ایک گھنٹہ تک پانی میں ہاتھ نہ ڈالیں ۔
مہندی سوکھ کر جب اترنے لگے تو ہاتھوں پر وکس لگا لیں۔
سرسوں کا تیل ہاتھوں پر لگانے سے بھی خوبصورت رنگ آتا ہے ۔
جب مہندی سوکھ جائے تو اسے پانی سے دھونے کی بجائے ہاتھوں سےرگڑ کر  اتاریں.
مہندی ساری رات لگی رہے تو بھی رنگ تیز آتا ہے ۔
مزید پڑھیں:مہندی کا رنگ کیسے گہرا کریں؟

 

 

 

 

 

 

 

شیئر: