Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گجرات اور ہماچل پردیش میں ووٹوں کی گنتی شروع، بی جے پی کی فیصلہ کن سبقت

نئی دہلی۔۔۔گجرات اور ہماچل پردیش اسمبلی کے انتخابات کے نتائج پر پورے ملک کی نظریں لگی ہیں اور ان نتیجوں سے بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس کا وقار داؤ پر لگاہے۔الیکشن کمیشن نے دونوں ریاستوں کی ووٹوں کی گنتی کے پیش نظر سبھی ضروری تیاریاں پوری کرلی ہیں اور سکیورٹی کے پختہ انتظامات بھی کر لئے ہیں۔گجرات اسمبلی کی 182سیٹوں کےلئے انتخابات مکمل ہونے کے بعد امیدواروں کی قسمت ای وی ایم میں قید ہوگئی ہے۔گجرات کا الیکشن اس بار خاص اہمیت رکھتا ہے اور اس  سے بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس کی مستقبل کی سیاست بھی متاثر ہوگی، اس لئے اس کی گنتی پر لوگوں کی خاص نگاہ ہے۔ الیکشن کمیشن نے ریاست میں 37 مقامات پر ووٹوں کی گنتی کا انتظام کیا ہے جبکہ ہماچل میں 42 مقامات گنتی کا انتظام ہے۔اس سبھی مقامات پر بڑی تعداد میں سکیورٹی اہلکارابھی سے تعینات کردئےگئے ہیں اور اسٹرانگ روم میں سیل بند ای وی ایم اور وی وی پیٹ مشینوں پر سخت پہرا ہے۔ووٹوں کی گنتی  شروع ہو چکی ہے۔بی جےپی اور کانگریس دونوں پارٹیوں کو کہاگیا ہےکہ الیکشن کے نتیجے آنےکے بعداپنے کارکنوں کو حد میں رہنے کی صلاح دیں۔دونوں پارٹیوں کے کارکنان کےلئے الیکشن کے نتیجے کافی حساس موضوع بن گئے ہیں اور خدشہ ہے کہ وہ بد امنی بھی پھیلا سکتے ہیں ۔اس کے پیش نظر سکیورٹی اہلکاروں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔
گجرات: تازہ صورت حال کے مطابق بی جے پی کی 99 سیٹوں پر جبکہ کانگریس 80 سیٹوں پر سبقت حاصل کئے  ہوئے ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ پہنچتے ہوئے وکٹری سائن (جیت کا نشان) دکھایا
گجرات اور ہماچل پردیش میں بی جے پی کی حکومت اکثریت کے ساتھ بنے گی: راج ناتھ سنگھ
گجرات: مجھے پورا یقین ہے کہ گجرات میں کانگریس ہی حکومت بنائے گی، غلام نبی آزاد
گجرات: ابھی تک ہوئی رائے شماری کے مطابق بی جے پی کا ووٹ شیئر 48.4 فیصد اور کانگریس کا ووٹ شیئر 43 فیصد۔

ہماچل پردیش: بی جے پی کے وزیر اعلیٰ امیدوار پریم کمار دھومل 540 ووٹوں سے پیچھے جبکہ کانگریس کے وزیر اعلیٰ ویر بھدر سنگھ آگے چل رہے ہیں۔

 

شیئر: