Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف میں بصری آلودگی کے خاتمے کے لیے رضاکاروں کی مہم

’مہم کے تحت گلی محلوں میں دیواروں پر کی جانے والی چاکنگ کو ختم کیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
طائف میونسپلٹی کے زیر نگرانی رضاکاروں کی ایک بڑی ٹیم نے شہر کی گلیوں سے بصری آلودگی کا خاتمہ کرنے کے لیے مہم چلا رکھی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مہم میں افراد کے علاوہ غیر منافع بخش اداروں کے ارکان نے بھی شرکت کی ہے۔
رضاکاروں کی مہم کے تحت گلی محلوں میں دیواروں پر کی جانے والی چاکنگ کو ختم کیا گیا ہے۔
اسی طرح گلی محلوں میں گڑھوں اور کھڈوں کو برابر کیا گیا نیز سبزہ زاروں اور گل بوٹوں کو بھی صاف کیا گیا ہے۔
گلی محلوں میں کھڑی کی جانے والی ناکارہ گاڑیوں کو ہٹایا گیا نیز نوجوانوں کو رضاکارانہ خدمات فراہم کرنے کی طرف راغب کیا گیا ہے۔

شیئر: