Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کلبھوشن کی اہلیہ اور والدہ کا سفری شیڈول پاکستان کو مل گیا

  اسلام آباد.. ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ نئی دہلی نے کلبھوشن یادو کی والدہ اور اہلیہ کے سفری شیڈول سے پاکستان کو آگاہ کردیا۔ کمرشل فلائٹ سے 25دسمبر کواسلام آبادآئیں گی۔ ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ملاقا ت کے بعد 25دسمبرکوہی کلبھوشن کی اہلیہ اوروالدہ کی واپسی ہوگی۔ ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنرجےپی سنگھ کلبھوشن کی والدہ اوراہلیہ کے ہمراہ ہوں گے۔ واضح رہے کہ ا س سے قبل سفارتی ذرائع نے کہا تھا کہ کلبھوشن یادو سے اہل خانہ کی ملاقات موخر ہونے کا امکان ہے۔ نئی دہلی نے کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ کی سفری معلومات فراہم نہیں کیں۔ پاکستان نے معلومات فراہم کرنے کی ہفتے کی ڈیڈلائن دی تھی۔ پاکستان نے کلبھوشن کی اہل خانہ سے ملاقات کی تمام تیاری مکمل کرلی تاہم نئی دہلی ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے ۔کلبھوشن کو دفتر خارجہ میں لانے اور دیگر سیکیورٹی معاملات کے لئے وقت درکار ہوگا۔ 

شیئر: