Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نوجوان جو پرانی گاڑیوں کو جدید بنا رہے ہیں

پرانی گاڑیاں خرید کر مینٹینس کے بعد انہیں فروخت کرتے ہیں (فوٹو: سکرین گریب العربیہ)
سعودی نوجوان محمد عسیری نے پرانی گاڑیوں کی مینٹینس اور اوورہالنگ کا فن سیکھ لیا۔
پرانی گاڑیوں کی مینٹینس ہی نہیں کی جاتی بلکہ ان میں جدت بھی پیدا کی جاتی ہے۔
العربیہ چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد عسیری نے بتایا ’ ابتدا میں پرانی گاڑیاں خرید کر مینٹینس کے بعد انہیں فروخت کیا کرتا تھا۔
سعودی نوجوان کا کہنا تھا’ اپنے شوق کی خاطر ایک دن میں نے سوچا کہ کیوں نہ گاڑی میں کوئی جدت پیدا کی جائے جو عام گاڑیوں سے ہٹ کرہو۔‘
اسی شوق کی خاطر محمد عسیری نے پرانی اور خستہ حال گاڑیاں خرید کر اس میں مختلف تبدیلیاں کرنا شروع کیں جو لوگوں کو پسند آنے لگیں۔
اس وقت محمد عسیر پرانی گاڑیوں کے نہ صرف انجن  بلکہ ان کی باڈی کو بھی مرمت کرکے رنگ و روغن کرتا ہے جس سے گاڑی کی شکل بدل جاتی ہے۔

 

شیئر: