Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرانسیسی صدر کی شاہ سلمان سے ٹیلی فون پر گفتگو ، ایرانی کردار کی مذمت

 ریاض /پیرس..... فرانسیسی صدر عمانو ایل ماکروں نے عدم استحکام کی ایران کی سرگرمیوں سے نمٹنے کی بھی ضرورت پر زوردیا ۔فرانسیسی صدر عمانو ایل ماکروں نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔انھوں نے الریاض کی جانب حوثی ملیشیا کے حالیہ میزائل حملے کی کوشش کی مذمت کی ہے۔فرانسیسی صدر نے جمہوریہ فرانس کی جانب سے حوثی باغیوں کے ریاض کی جانب میزائل حملے پر مملکت کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا ہے۔صدر ماکروں نے خطے میں ایران کی عدم استحکام کی سرگرمیوں سے نمٹنے کے لیے مل جل کر کام کرنے کی ضرورت پر زوردیا ۔انھوں نے کہا کہ ایران کے تخریبی کردار ، اس کی جانب سے یمن کے حوثی باغیوں کی حمایت اور انھیں بیلسٹک میزائل مہیا کرنے کے بارے میں فرانس کا موقف بڑا واضح ہے۔فرانسیسی صدر نے شاہ سلمان اور ان کی حکومت کے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کردار اور دہشت گرد گروپوں کو مالیاتی رقوم روکنے کے لیے کوششوں کوسراہا ہے ۔انھوں نے خاص طور پر افریقہ کے علاقے ساحل میں سعودی عرب کی کوششوں کو سراہا ہے۔

شیئر: