Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی نیزہ بازی ٹیم خوشی خوشی وطن واپس

 
لاہور:پاکستانی نیزہ بازوں کی ٹیم آسٹریلیا میں ورلڈ کپ کوالیفائنگ راونڈ جیتنے کے بعد گزشتہ روز وطن واپس پہنچ گئی ۔ ٹیم نے ایونٹ میں شاندار کارکردگی کی بدولت ورلڈ کپ کےلئے کوالیفائی کرلیا۔نیزہ بازی ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا اورکھلاڑیوں پر پھول نچھاور کئے گئے۔ٹیم میں کپتان نگاہ حسین،عرفان محمود،راشدعلی،ناصرعباس،فضیل امجد اورکوچ ڈاکٹرفاروق شامل تھے۔سیکٹرکمانڈر ستلج رینجرز بریگیڈیئر عاصم حسین گردیزی ، ونگ کمانڈر کرنل نعیم اقبال، ڈی ایس آرعبداللہ نیازی اور فیڈریشن سیکریٹری عابدسلیم، ہارون بندیال بھی ٹیم کے استقبال کے لئے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرمو جود تھے۔پاکستانی نیزہ بازی ٹیم ستمبرمیں ماسکو میں ہونے والے عالمی کپ میں شرکت کرے گی۔

شیئر: