Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بالی وڈ کنگ خان کے قائل ہوئے کینڈا کے وزیر اعظم ٹروڈو

ممبئی ۔۔۔۔۔ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو  7روزہ دورے پر ہندوستان آئے ہوئے ہیں جہاں انہوں نے بالی وڈ کے نامور اداکاروں سے ملاقات کی ، ٹروڈو نے اپنے ٹویٹر پر چند تصاویر جاری کیں۔
ہندوستان میں قیام کے دوران وزیر اعظم ٹروڈو نےاہل خانہ کے ہمراہ بالی وڈ کے اداکار شاہ رخ خان سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ٹروڈو نے اپنے انسٹا گرام پر ایک وڈیو بھی جاری کی جس میں وہ شاہ رخ خان کو مستقبل میں فلم کی شوٹنگ کیلئے کینیڈآنے کے دعوت دیتے نظر آرہے ہیں
شاہ رخ خان وزیر اعظم ٹروڈو کے اہل خانہ اور خاص طور پر بچو ں کے ساتھ ہنسی مذاق بھی کرتے نظر آئے
بالی وڈ دورے کے موقع پر مسٹر پرفیکشن عامر خان نے بھی کینیڈا کے وزیر اعظم سے ملاقات کی ۔
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو سے انوپم کھیر نے بھی ملاقات کی اور اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے تحریر کیا کہ ٹروڈو اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے بیحد خوشی ہوئی۔وزیر اعظم انتہائی خوش مزاج اور وقت کے دھنی ہیں۔

 

مزید پڑھیں:- - - - - -روبوٹ صوفیہ نے شاہ رخ کو پسندیدہ اداکار قرار دےدیا

شیئر: