Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشت گردی کےخلاف جنگ جاری رہے گی،قومی سلامتی کمیٹی

اسلام آباد...قومی سلامتی کمیٹی نے کہا ہے کہ عوام کے مفاد میں دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ وزیر اعظم شاہد خاقان کی زیر صدارت اجلاس میں عالمی اورخطے کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ مسلح افواج کے سربراہوں،وزیر خارجہ ،وزیر دفاع اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف نے دورہ روس پر بریفنگ دی۔ خواجہ آصف نے کہاکہ پاکستان اور روس تمام شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ملکی مفاد کے لئے پالیسیاں بنائی جائیں گی اور ان پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ پر امن افغانستان ہی پاکستان کے مفاد میں ہے۔کابل کے ساتھ رابطے قائم رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں کنٹرول لائن پر فائرنگ کی مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ ہندوستانی جارحیت کا مقصد کشمیر میں جاری مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانا ہے۔ ہند نے 400مرتبہ کنٹرول لائن کی خلاف ورزیا ںکیں۔ بے گناہ شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے۔
مزید پڑھیں:پاکستان کے ساتھ تعلقات کا نیا دور چاہتے ہیں،امریکہ

شیئر: