Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نگراں حکومت کیلئے مشاورت شروع کردی،احسن اقبال

اسلام آباد... وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ نگراں حکومت کے لئے وزیراعظم نے مشاورت کا سلسلہ شروع کردیا ۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جمہوریت کے مفاد میں بہترین ناموں پر اتفاق کرلیں گے۔ ایسے بہترین افراد کا انتخاب کرنا ہے جو شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنائیں۔ایسے افراد نہ ہوں جن سے انتخابی عمل خرابی، عدم شفافیت یا التواءکا شکار ہو۔ ایک سوال پر انہوںنے کہا کہ ای سی ایل میں 600 افراد کے نام کابینہ کو بھجوا د ئیے، یہ افراد اگست 2016 کے بعد سے ای سی ایل میں ڈالے گئے، کابینہ افراد سے متعلق فیصلہ کریگی۔ وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ پارٹی معاملات پارٹی کے اندر حل کئے جاتے ہیں۔ چوہدری نثار کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ پارٹی کرے گی
مزید پڑھیں:عامر لیاقت نے نواز شریف کو حقیقی لیڈر قرار دیا،احسن اقبال

شیئر: