Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت دفاع کا مشرف کو سیکیورٹی دینے سے انکار

اسلام آباد... وزارت دفاع نے سابق صدر پرویز مشرف کو سیکیورٹی دینے سے انکار کر دیا ۔پرویز مشرف کی جانب سے وطن واپسی پر سیکیورٹی فراہم کرنے کے حوالے سے وزارت دفاع کو خط لکھا گیا تھا ۔ وزارت دفاع نے تحریری جواب دے دیا ۔وزارت دفاع کے سیکشن آفیسر اختر ملک کی جانب سے پرویز مشرف کے دبئی کے موجودہ پتے پر لکھے گئے جوابی خط میں کہا گیا کہ پرویز مشرف کو سیکیورٹی دینا وزارت دفاع کے دائرہ کار میں نہیں آتا۔ پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ نے بھی وزارت دفاع کی جانب سے لکھے گئے خط کی تصدیق کی ہے۔اختر شاہ نے کہا کہ معاملہ خصوصی عدالت میں دوبارہ اٹھاوں گا۔ پرویز مشرف کی سیکیورٹی کے لئے وزارت داخلہ پر اعتماد نہیں کر سکتے۔ وزارت داخلہ نے ہی پرویز مشرف کے خلاف کیس بنایا ہے تو وہ پرویز مشرف کو سیکیورٹی کیسے دے گی؟
مزید پڑھیں:مشرف واپس آئیں،مکمل تحفظ دینگے ،وزارت داخلہ

شیئر: