Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”فوق ہام السحب“سعودی سیٹلائٹ پر ثبت عبارت

سان فرانسسکو: ”بادلوں سے اونچی اڑان “وہ عبارت ہے جسے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب کے لئے تیار کئے جانے والے مصنوعی سیارے میں لگنے والے آخری پرزے پر ثبت کی۔ یہ دراصل مشہور قومی گیت ہے جسے سعودی عرب کے فنکار محمد عبدہ نے گایا تھا اور جس کے بول مشہور شاعر بدر بن عبد المحسن نے لکھے ۔ یہ قومی گیت 1986ءمیں کنگ فہد اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب میں پہلی مرتبہ گایا گیا اور سعودی عرب کے طول وعرض میں پھیل گیا۔آج بھی مختلف قومی تقریبات میں یہ گانا گایا جاتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ ہر سعودی کو اس سے جذباتی لگاؤ ہے۔
ولی عہد کا دورہ امریکہ، تفصیلات کے لئے یہاں کلک کریں
 

شیئر: