Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے مصنوعی سیارے کے آخری پرزے پر ولی عہد کے دستخط

سان فرانسسکو: ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے جمعہ کو لوکہیڈ مارٹن کمپنی میں سعودی عرب کے لئے تیار کئے جانے والے مصنوعی سیارے میں لگنے والے آخری پرزے پر دستخط کئے اورایک معروف سعودی قومی قصیدے کا مطلع ”فوق ہام السحب“ (بادلوں سے اونچی اڑان) درج کیا۔ولی عہد نے امریکی کمپنی میں عسکری ٹیکنالوجی کی صنعت کے علاوہ جدید سیٹلائٹس کا بھی جائزہ لیا۔ سان فرانسسکو میں لوکہیڈ مارٹن کے صدر دفتر پہنچنے پر کمپنی کے سربراہ اور اعلی عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا۔ 
مزید پڑھیں:مملکت میں تارکین کی تعداد میں کمی نہیں، اضافہ ہوگا، ولی عہد
ولی عہد کو تھاڈ میزائل سسٹم بھی دکھائے گئے جن کی خریداری کے لئے سعودی عرب دلچسپی لے رہا ہے۔ لوکہید مارٹن کمپنی عسکری صنعت، سیٹلائٹ اور اتصالات کے جن شعبوں میں کام کر رہی ہے اسے مملکت منتقل کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔ ولی عہد کو کنگ عبد العزیز سٹی برائے سائنس وٹیکنالوجی کے لئے تیار کئے جانے والے مصنوعی سیارے کے بارے میں مکمل بریفنگ دی گئی۔ واضح رہے کہ جدید مصنوعی سیارہ سال رواں کے آخر تک مملکت کے حوالے کردیا جائے گا۔ اس کی مدد سے سعودی عرب کی دفاعی ٹیکنالوجی سیکیورٹی اتصالات میں بنیادی تبدیلیاں ہوں گی۔
ولی عہد کا دورہ امریکہ، تفصیلات کے لئے یہاں کلک کریں
 

شیئر: