Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عفیف میں بجلی گرنے سے 3شہری جاں بحق

عفیف..... عفیف میں آسمانی بجلی گرنے سے 3شہری جاں بحق ہو گئے۔ عفیف محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب 3شہریوں کی بجلی گرنے سے وفات ہو گئی جنہیں کمشنری کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔ وہ بارش کے دوران شہر سے 120کلومیٹر دور مرکز السراحیہ میں سیر و تفریح کیلئے گئے ہوئے تھے۔ حادثے کی جگہ کا معائنہ کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ بارش کے وقت اپنے خیمے سے باہر بجلی کے کھمبے کے پاس کھڑے تھے۔ شہری دفاع نے سعودیوں و غیر ملکیوں کو خبردار کیا ہے کہ بارش اور غیر یقینی موسم کے وقت پرخطر علاقوں سے دور رہیں۔ گرج چمک کے وقت بجلی کے کھمبوں اور درختوں کے قریب نہ جائیں۔

شیئر: