Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پولیس کو مطلوب الشہری مقابلے میں ہلاک

ریاض .... وزارت داخلہ کے ترجمان نے المجاردہ اور بارق کمشنریوں کو جوڑنے والے عرقوب روڈکی چیک پوسٹ پر ڈیوٹی دینے والے 4سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت سے متعلق وضاحتی اعلامیہ جاری کردیا۔ اس حوالے سے پہلا اعلامیہ 3شعبان 1439ھ کو جاری کیا گیا تھا۔ ترجمان کا کہناہے کہ سیکیورٹی اہلکارو ںنے مذکورہ واردات میں ملوث 2افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ انکا تیسرا ساتھی پولیس سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے مارا گیا۔ سیکیورٹی کو مطلوب خالد الشہری کا تعاقب کیا جارہاتھا۔ رپورٹ ملی تھی کہ وہ النماص کمشنری کے الوھدة قریہ میں اپنے اعزہ کے یہاں پہنچا ہوا ہے۔ ناکہ بندی کرکے اسے خود کو حوالے کرنے کی ترغیب دی گئی جسے اس نے مستر دکردیا اور سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ بھی کر بیٹھا۔ جوابی کارروائی میں فائرنگ ہوئی۔ زخمی حالت میں اسے اسپتال لیجایا جارہا تھا کہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
 
 

شیئر: