Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

6 مغوی خواتین کی لاشیں شمالی میکسیکو سے برآمد

میکسیکو سٹی ۔۔۔میکسیکو  میں ایک روز قبل اغواء کی جانیوالی 6 خواتین کی لاشیں  شمالی میکسیکو سے مل گئیں۔ ان خواتین کو ریاست تمااولی پس میں  ایک فوڈ کمپنی کے اندر سے مسلح افراد نے ایک روز قبل اغواء کیاگیا تھا ۔  امریکہ کے جنوب میں واقع میکسیکو کی یہ ریاست بری طرح جرائم کا شکار ہے اور یہاں پر پُر تشدد جرائم کاتعلق منشیات کی تجارت کرنے والے گینگز سے ہے ۔ میکسیکو حکام نے کہا ہے کہ 6  خواتین کی ہلاکت کے اس واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ 
 

شیئر: