Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیرون ملک چینی طالبعلموں کی تعداد میں اضافہ

بیجنگ۔۔۔ بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے چینی طلباء  کے حوالے سے جاری کی جانے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیرونی ممالک میں ماسٹرز یا دیگر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند چینی طلباء کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق  بیرون ملک ماسٹرز یا اس سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنیوالے خواہشمند طلباء بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والے طلباء  کا 68 فیصد ہیں  جو پچھلے سال کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ماسٹرز یا اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلباء  کی تعداد میں مسلسل اضافے سے اس بات کی عکاسی ہوتی ہے کہ طلباء کی بڑی تعداد اعلیٰ تعلیم کے حصول کی خواہشمند ہے اور اپنے مسابقتی معیار کو بلند کرنا چاہتی ہے ۔

شیئر: