Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی ملازمین کو سب سے زیاد تنخواہیں دینے والے 10 عالمی شہروں میں شامل

دبئی ..... جرمنی کے ڈوئچے بینک نے اپنی سالانہ رپورٹ میں دنیا کے ایسے 10 شہروں کے نام جاری کردیئے ہیں جو اپنے ملازمین کو سال بھر کے دوران سب سے زیادہ تنخواہیں اور مالی مراعات فراہم کرتے ہیں۔ ڈوئچے بنک ہرسال مئی میں عالمی نرخ میپ کے نام سے ایک رپورٹ جاری کرتا ہے جس میں مہنگائی، ملازمین کی تنخواہیں، شہریوں کی اوسط آمدن اورٹیکسوں سمیت دیگر امور پر بحث کی جاتی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایسے شہر جہاں پر ملازمین کی ماہانہ تنخواہیں کم سے کم 3 ہزار امریکی ڈالر سے زیادہ ہیں سب سے زیادہ مشاہرے دینے والے شہروں میں شمار کئے جاتے ہیں۔ایسے دس شہروں میں متحدہ عرب امارات کے دبئی کا نام بھی شامل ہے جہاں سرکاری ملازمین کو ماہانہ کم سے کم 3 ہزار 447 ڈالر تنخواہ ادا کی جاتی ہے۔ یوں دبئی لندن، سنگاپور اور فرینکفرٹ جیسے شہروں سے بھی آگے ہے۔
 
 
 
 

شیئر: