Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منشیات کا دھندا کرنیوالوں کے ساتھ جھڑپ، سیکیورٹی اہلکار شہید

ریاض ...امن عامہ کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے منشیات اور نشہ آور مشروبات کا دھندا کرنے والوں کے ایک اڈے پر چھاپہ مارا تھا۔ دھندا کرنے والوں نے فرار ہونے کی کوشش کی۔ اس پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کا ایک اہلکار شہید اور ایتھوپیا کا ایک کاروباری ہلاک ہوگیا۔ موقع پر موجود ایک سعودی شہری زخمی ہوا۔ فرا ہونے کی کوشش کرنے والے 4ایتھوپین گرفتار کرلئے گئے۔ اڈہ کوہستانی علاقے میں قائم تھا۔
 
 

شیئر: