Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الشرقیہ میں 13146 میں سے صرف 67 خواتین ڈرائیونگ میں پاس

دمام..... تازہ ترین اعدادوشمار سے پتہ چلا ہے کہ مشرقی ریجن میں ڈرائیونگ اسکول میں داخلے لینے والی صرف 5 فیصد خواتین ہی امتحان میں پاس ہوسکی ہیں۔ ڈرائیونگ اسکول کی ویب سائٹ پر اطلاع دی گئی ہے کہ 13146 خواتین نے ڈرائیونگ لائسنس کیلئے درخواستیں دی تھیں ان میں سے صرف 67 پاس ہوسکی ہیں۔ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کیلئے 18 برس کی عمر ہونا ضروری ہے جبکہ موٹر سائیکل کا لائسنس 20 برس سے کم عمر کو جاری نہیں ہوگا۔ دوسری جانب بحرین میں سعودی سفیر ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالملک آل الشیخ نے واضح کیا ہے کہ بحرینی خواتین اپنے یہاں کے لائسنس پر سعودی عرب میں گاڑیاں چلانے کی مجاز ہونگی۔ سعودی قانون کے بموجب 10 شوال کے بعد ڈرائیونگ کے سلسلے میں مردو زن کے درمیان اختلاف ختم ہوجائے گا۔ 
 

شیئر: