Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی: ساڑھے 7 لاکھ روپے کی جعلی کرنسی سپلائی کرنیوالا گرفتار

نئی دہلی۔۔۔۔15اگست سے ٹھیک پہلے دہلی پولیس کو بڑی کامیابی ہاتھ لگی۔ دہلی پولیس کی خصوصی پولیس ٹیم نے نقلی نوٹوں کے ساتھ ایک شخص کو گرفتار کیا ہے ۔ خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ جعلی کرنسی کی کھیپ دہلی پہنچنے والی ہے۔ اس کے بعد پولیس نے خان پور علاقے سے ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے تقریباً ساڑھے 7لاکھ روپے کے 2ہزار روپے والے نوٹ برآمد کرلئے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ اصلی نظر آنے والے یہ نقلی نوٹ پڑوسی ملک میں چھاپے گئے ۔ان نوٹوں کو پہلے بنگلہ دیش بھیجا گیا اور وہاں سے مغربی بنگال سرحد سے مالدہ کے راستے دہلی لایا گیا۔ گرفتار شدہ شخص کا نام دیپک منڈل بتایا جارہا ہے جو عمر کے تیسرے عشرے میں ہے۔دیپک نے پوچھ گچھ کے دوران بتایا کہ وہ اس انٹر نیشنل ریکٹ کا صرف کارندہ ہے جسے ان نقلی نوٹوں کی ترسیل پر 400روپے ملتے ہیں۔ یعنی 2ہزار روپے کانقلی نوٹ 800روپے میں خریدتا ہے اور پھر اسے آگے 1200روپے میں فروخت کردیتا ہے۔تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ یہ شخص اس سے قبل بنگلہ دیش سے جعلی کرنسی کی کھیپ ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں پہنچانے کا کام انجام دے چکا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -کیرلہ میں بارش اور سیلاب جاری،بحریہ کا آپریشن شروع

شیئر: