Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیرلہ میں بارش اور سیلاب جاری،بحریہ کا آپریشن شروع

ترویندرم پورم .... کیرلہ میںمسلسل بھاری بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک 29افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ 54ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں۔ ہندوستانی بحریہ نے ”آپریشن مدد “ شروع کردیا ہے۔ ریاست میں سیلاب کی بدترین صورتحال کے باعث حکام نے 2درجن ڈیمز اور ادوکی ہائیڈل پروجیکٹ کے تمام پانچوں گیٹس کھول دیئے ہیں۔ زبردست بارش کے نتیجے میں ڈیم کے ذخائر اور دریا کناروں سے بہہ نکلے ہیں۔ہائی ویز کے مختلف حصے تباہ ہوچکے ہیں جبکہ سیکڑوں مکانات پانی میں بہہ گئے۔ کیرلہ کا آدھا حصہ سیلاب کا شکار ہے۔ ریاست کے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے 7اضلاع میں بحریہ کے جوان تعینات ہیں اور وہ لوگوں کو سیلاب سے بچانے میں لگے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ عارضی پل بنائے جارہے ہیں۔ بحریہ کی سدرن کمانڈ کو الرٹ کردیا گیا ہے کیونکہ کوچی کے ایک جزیرے کے ڈوبنے کا خدشہ ہے۔ ریاست میں تمام 40دریا ابل پڑے۔
 

شیئر: