Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانامہ جے آئی ٹی میں فوجی افسران کس نے شامل کرائے؟

اسلام آباد...سپریم کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ جے آئی ٹی میں خفیہ اداروں کے افسران چو ہدری نثار نے شامل کرائے ۔عدالتی حکم پرخفیہ اداروں کے افسران کوجے آئی ٹی میں شامل نہیں کیاگیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ نے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی ۔اومنی گروپ کے چیئرمین بیٹوں سمیت عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی جے آئی ٹی میں خفیہ اداروں کے افسران چو ہدری نثارنے شامل کئے۔عدالتی حکم پرخفیہ اداروں کے افسران کوجے آئی ٹی میں شامل نہیں کیاگیا۔
مزید پڑھیں:نگراں وزیر اعظم کے خلا ف بھی نیب کی تحقیقات؟

شیئر: