مسجد الحرام کے امام شیخ بندر بلیلہ نے کوسوو میں جمعہ کا خطبہ دیا
شیخ بلیلہ نے سلف صالحین کے فہم کے مطابق کتاب و سنت کو مضبوطی سے تھامنے کے موضوع پر گفتگو کی‘ ( فوٹو: سبق)
مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر بندر بن عبدالعزیز بلیلہ نے کل جمعہ کوسوو کی دارالحکومت پریشتینا میں واقع جامع محمد الفاتح میں جمعے کا خطبہ دیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اس موقع پر کوسوو کے مفتی شیخ نعیم ترناوا، بوسنیا و ہرزگووینا میں سعودی سفارت خانے کے مذہبی اتاشی شیخ عامر بن بنوان العنزی، متعدد سرکاری شخصیات، علما، مبلغین اور بڑی تعداد میں عوام موجود تھے۔ جامع مسجد کے ہال اور صحن نمازیوں سے بھرے ہوئے تھے۔
اپنے خطبے میں شیخ بلیلہ نے امت کے سلف صالحین کے فہم کے مطابق کتاب و سنت کو مضبوطی سے تھامنے کے موضوع پر گفتگو کی۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا و آخرت کی نجات صرف اور صرف قرآن و سنت سے وابستگی اور اختلاف کی صورت میں ان دونوں کی طرف رجوع کرنے ہی میں ہے۔