Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشتواڑ میں گاڑی دریائے چناب میں جاگری، 11 افراد ہلاک

جموں۔۔۔۔۔ جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ میں سڑک حادثے میں 11 افرادہلاک جبکہ 5سالہ بچہ زخمی ہوگیاجسے علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران علاقہ میں ہونے والا یہ دوسرا بڑا سڑک حادثہ ہے۔  پیر کومسافروں کو لے جانے والی کارحادثے کا شکار ہوگئی تھی جس کے  نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 12  زخمی ہوگئےتھے۔ ریاستی پولیس کے سربراہ ڈاکٹر شیش پال وید نےبتایا کہ کشتواڑ میں ایک کارحادثہ کا شکار ہوکر دریائے چناب میں گرگئی۔ یہ حادثہ کشتواڑ سے 28 کلو میٹرکے فاصلے پر پیش آیا حادثے کی شکار ہونے والی گاڑی سے صرف ایک5 سالہ بچہ زخمی حالت میں برآمد ہوا ہے۔پولیس  جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی۔حادثے کے اسباب جاننے کیلئے چھان بین شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - - -کیرالا کے رضاکار کا کارنامہ

شیئر: