Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سگریٹ پر ’’پہلے مجھے پہلے مجھے ‘‘میں جان چلی گئی

نئی دہلی۔۔۔۔دہلی کے روہنی علاقے میں رات گئے سگریٹ کے مسئلے پر ہونیوالے جھگڑے میں ایک نوجوان کو قتل کردیا گیا ۔ اطلاع کے مطابق جھگڑے کا آغاز سگریٹ لینے پر ہوا۔ اطلاع کے مطابق 29سالہ راہول ، جے این یو اولڈ کیمپس میں مقیم تھااور ایم سی ڈی میں برسرروزگار تھا۔ رات گئے وہ اپنے پھوپھی زاد بھائی نوین کے ساتھ پان کی دکان پر پہنچا۔ وہاں پہلے سے 4نوجوان کھڑے تھے ، راہول نے دکاندار سے سگریٹ طلب کی۔ اسی دوران وہاں کھڑے گوپال ویہار کے رہنے والے نتن نے بھی دکاندار سے سگریٹ دینے کی فرمائش کی۔پہلے سگریٹ لینے کی بات پر راہول اور نتن کے درمیان نوک جھونک شروع ہوگئی اور بات ہاتھا پائی کے بعد جھگڑے میں تبدیل ہوگئی۔اسی دوران وہاں موجود نوجوانوں نے راہول پر چاقو سے 6وار کردیئے اور نوین کو بھی زخمی کرکے فرار ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے اور دونوں زخمی بھائیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ایک کو مردہ قراردیدیا ۔ مرنیوالے نوجوان کا نام راہول ہے جبکہ دوسرا بھائی نوین زیر علاج ہے۔ پولیس نے واردات میں ملوث ایک نابالغ سمیت 4ملزمان کو گرفتار کرلیااوران کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - - -اب ڈاکیہ دروازے پر پہنچائیں گے بینک خدمات

شیئر: