Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موسم گرما کی تعطیلات ختم ، اسکول آج سے کھل گئے

جدہ .... موسم گرما کی سالانہ تعطیلات کے بعد مملکت میں آج سے تمام اسکول کھل گئے ۔ تعلیمی سرگرمیاں شروع ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق مملکت کے تمام شہروں اور قصبوں میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے پر ٹریفک پولیس کی جانب سے اسکول کے اوقات ٹریفک کو رواں رکھنے کےلئے جامع منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی ۔ ٹریفک پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اسکو لوں کے وقت کو مدنظر رکھتے ہوئے شہر کی مصروف شاہراہوں پر اضافی عملے کو متعین کر دیا گیا تاکہ سڑکوں پر ٹریفک ازدحام نہ ہو اور طلباءوقت پر اسکول پہنچ سکیں ۔ 

شیئر: