Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب عوام نے محمد بن سلمان کا ”یوم پیدائش“ منایا

ریاض .... عرب اور سعودی عوام نے 31 اگست جمعہ کو محمد بن سلمان کا یوم پیدائش اپنے انداز سے منایا۔ انہوں نے اس موقع پر ولی عہد ، نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کی پائدار صحت اور ملک و ملت کی قیادت مطلوبہ شکل میں انجام دینے کی توفیق عطا کرنے کیلئے دعائیں دیں۔ انہوں نے کہاکہ ”مملکت کی نشاة نو کے قائد آپ کو یوم پیدائش مبارک ہو“۔ انہوں نے تحریر کیا کہ ’باعث فخر وناز زندہ باد“، انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ”جدید مملکت تبدیلی کے قائد اور وژن کے شہسوار پائندہ باد“۔ سعودی شائقین نے سوشل میڈیا پر ”محمد بن سلمان کی سالگرہ“ کو ٹرینڈ بنادیا۔ چند گھنٹوں میں ہی 30ہزار سے زیادہ افراد نے مبارکباد پیش کی۔ شاہی فوٹو گرافر بندر الجلعود نے ولی عہد کی مختلف تصاویر کا البم جاری کرکے تحریر کیا کہ ”میرے سردار زندہ باد“۔ ایک شہری سعد العتیبی نے اظہار مسرت کرتے ہوئے اچھوتی زبان استعمال کی۔ ”تاریخی کارکردگی کے 33برس ، قیادت اور خوشحالی کے 33برس ، آرزوﺅں کی تکمیل کے 33برس، دانشوروںکو مواقع فراہم کرنے کے 33برس، نئی دنیا کے وژن کے 33برس “، ” اللہ آپ کو بے شمار کارناموں کیلئے عمر طویل عطا فرمائے“۔ لبنانی شہری محمد الرز نے انہیں عظیم ترین ریاست کا قائد، قطر کی ایک خاتون نے سعودی عرب کو بڑی اقتصادی،صنعتی اور عسکری طاقت بنانے والی شخصیت ، مصری شہری نے انکی پائدار صحت و سلامتی ،ہند نے خواتین کے حامی و مدد گار ، محمد بن حمد نے وطن عزیز کے علمبردار ، عواد الزایدی نے بدعنوانوں کے دشمن اور ریاست کے معمار کہہ کر یوم پیدائش کی مبارکباد دی۔ سعودی صحافی طارق القویفل نے 10برس پرانی محمد بن سلمان کی ایک تصویر جاری کی ۔ یہ سعودی عرب میں عوامی و سرکاری سطح پر رائج تلواروں کے کھیل کے موقع پر لی گئی تھی۔

شیئر: