Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعظم سعودی عرب روانہ‘ کل دبئی میں پاک بھارت میچ دیکھیں گے

 
اسلام آباد۔۔۔ وزیر اعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے لیے روانہ ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کل متحدہ عرب امارات بھی جائیں گے جہاں وہ پاکستان اور بھارت کے مابین ہونے والا کرکٹ میچ بھی دیکھیں گے۔وزیراعظم عمران خان دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کریں گے۔کل بدھ کی شام وزیراعظم متحدہ عرب امارات پہنچیں گے، اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ،وزیر خزانہ اسد عمر ،وزیراطلاعات فواد چودھری اور عبدالرزاق داؤد بھی وزیراعظم کے ساتھ ہیں۔سفارتی ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان انپے وفد کے ساتھ کل دبئی میں ہونے والا پاک بھارت کرکٹ میچ بھی دیکھنے جائیں گے ۔

شیئر: