Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شراب کیس میں شرجیل میمن شریک ملزم قرار

کراچی:  پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کو شراب برآمد ہونے کے مقدمے میں شریک ملزم قرار دے دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں ضیا الدین اسپتال میں شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی برآمدگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر تفتیشی افسر نے چالان پیش کیا جس میں انکشاف ہوا کہ شرجیل میمن کے کمرے کی تلاشی کے دوران 3 بوتلیں ملیں جن میں سے ایک میں 2 انچ شراب موجود تھی۔چالان میں بتایا گیا ہے کہ شرجیل انعام میمن ضیاالدین اسپتال کے وی آئی پی کمرہ نمبر 4013 میں زیر علاج تھے۔  یکم اگست کو معلوم ہوا کہ کمرے میں غیر قانونی حرکات ہورہی ہیں اور سی سی ٹی وی کے مطابق نامزد ملزمان کی مشکوک سرگرمیاں نظرآئیں۔ملزمان شکردین، مشتاق علی اور محمد جام نے برآمد مال میں ردو بدل کا اعتراف کیا۔ ملزم شکردین نے اعتراف کیا کہ شراب کی بوتلیں میں نے ڈسٹ بن میں پھینکیں، ایک بند اور ایک کھلا ہوا سگریٹ کا پیکٹ برآمد ہوا، سی سی ٹی وی کے مطابق ملزمان نے برآمد مالِ میں ردو بدل کیا اور جان بوجھ کر شہادتیں ضائع کیں۔چالان کے مطابق مقدمے میں 15 گواہان کے نام شامل ہیں اور شرجیل انعام میمن کو گرفتار شریک ملزم قرار دیا گیا ہے۔ چالان کے مطابق شکر دین، مشتاق علی اور محمد جام ضمانت پر ہیں۔

شیئر: