Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ میں فائرنگ ،2 ہلاک ،حملہ آور کی خودکشی

تلہاسی۔۔امریکی ریاست فلوریڈا کے دارالحکومت تلہاسی میں واقع یوگا اسٹوڈیو میں فائرنگ سے 2افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ یوگا اسٹوڈیو میں فائرنگ کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا۔پولیس چیف مائیکل ڈیلیو نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس آفیسرز فوراً ہی جائے وقوع پر پہنچ گئے ۔متعدد افراد زخمی حالت میں موجود تھے۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا جن میں سے 5 افراد شدید زخمی تھے، جن میں سے 2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ہلاک ہونے والوں میں سے ایک کو پستول مار کر زخمی کیا گیا تھا۔پولیس چیف کے مطابق یوگا اسٹوڈیو میں فائرنگ کرنے والے شخص نے بعد میں خود کو بھی گولی مار لی۔پولیس کے مطابق حملہ آور کی شناخت 40 سالہ اسکاٹ پال بیئرلے کے نام سے ہوئی ہے۔

شیئر: