Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایرانی تیل کی درآمد،چند ملکوں کو مشروط استثنیٰ ؟

واشنگٹن۔۔۔امریکہ نے کہا ہے کہ متعدد ملکوں کو عبوری استثنیٰ دیے جانے پر غور ہو رہا ہے تاکہ نئی امریکی تعزیرات کے نافذ ہونے کے بعد وہ ایرانی تیل کی خریداری جاری رکھ سکیں۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اس بات کی وضاحت نہیں کی آیا کون سے ملکوں کو استثنیٰ دیا جائیگا یا یہ سہولت کب تک کے لیے ہوگی۔پومپیو نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ 8علاقہ جات کے لیے عبوری اجازت دی جائیگی صرف اْس صورت میں کہ اْنھوں نے خام تیل کے استعمال میں کافی کمی لانے کا عملی مظاہرہ کیا ہو جبکہ دیگر کئی محاذوں پر تعاون کیا ہو اور یہ کہ اْنھوں نے خام مال کی درآمد کو بالکل ختم کرنے کی جانب اہم قدم اٹھایا ہو۔ پومپیو نے کہا کہ یورپی یونین کو استثنیٰ نہیں ملے گا۔پومپیو نے مزید کہا کہ 2ملکوں کو ایرانی تیل کی درآمد بالکل بند کرنی ہوگی جبکہ دیگر 6 ملکوں کو اپنی درآمدات کافی حد تک کم کرنی پڑیں گی۔

شیئر: